بہرحال اسلاف کی عظمتوں کے افسانوں نے دیوتا کا روپ اختیار کیا ہو یا مظاہرقدرت کی فعالی اور صاحب ارادہ شخصیتوں کا تصور دیوتاؤں کے پیکر میں ڈھل گیا ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ دیوتاؤں کی تخلیق ذہن انسانی ہی کی مرہون منت ہے مگر تخلیق کا یہ عمل کئی مدارج سے گزرا ہے اور…