June 22, 2016

اشتراکیت کے \”انسانیت کے خلاف جرائم\” کے حوالے سے عبدالمجید عابد صاحب نے اپنے کالم میں اشتراکیوں پر تاریخ کو \”بددیانتی\” سے پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے. عابد صاحب یہ اعتراف بھی کرتے ہیں کہ آزادی نسواں، انسانی حقوق، محنت کشوں کے حقوق، اظہارِ رائے وغیرہ کے ضمن میں سوشلسٹ تحریک نے نمایاں…

June 19, 2016

پہلا منظر: پہلی دسمبر انیس سو چونتیس کا دن ہے. لینن گراڈ شہرمیں بھونچال کا سماں ہے. خبر آئی ہے کہ پولٹیکل بیورو کے رکن سرگئی خیروو کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے. محنت کش عوام کے ایک نہایت قابل رہنما کو راستے سے ہٹا دیا گیا ہے. منظر بدلتا ہے: اکیس دسمبر…

June 17, 2016

رنارڈشا نے کہا تھا کہ جب تک سچ جوتے پہنتا ہے جھوٹ آدھی دنیا کا چکر لگا چکا ہوتا ہے. ذرائع ابلاغ اور علم کی اجارہ داری پر سرمایہ دارانہ نظام کی گرفت میں بیچارے سچ کی کیا اوقات. اب تو سچائی اتنی لاغر دکھتی ہے کہ جوتے بھی بمشکل پہن سکے. اب تو چھ…

June 16, 2016

مکرمی وجاہت مسعود صاحب کے مارکسزم سے انحرافی نکات کے جواب میں خاکسار کے کالم پر کچھ ناقدین نے طبع آزمائی کرتے ہوئے چند مزید انحرافی نکات اٹھا دیے. جی میں آئی کہ ایک فقرے کے فتوے نما دعوی جات کے جواب میں پورا کالم لکھنے کی بے سروپا مشقت کیوں کی جائے. بہتر ہوگا…

May 15, 2016

وجاہت مسعود صاحب نے مارکسزم کے حوالے سے اپنے ایک تازہ تبصرے میں بعض نکات اٹھائے ہیں جنہیں انہوں نے مارکسزم سے اپنے انحراف کی وجہ بتایا ہے۔ چونکہ ان سمیت ہر شخص کو مارکسزم سے انحراف کا حق ہے اس لیے ان کے انحرافی جوازوں کے بارے میں ہمارے اس جواب کو ان کے حقِ انحراف…

April 16, 2016

جب جنرل ضیاء کی آمریت میں افغان جہاد زور و شور سے جاری تھی تب عالی مقام \”آہنی خاتون\” لبرل برطانیہ کی لبرل وزیرِ اعظم مارگریٹ تھیچر نے نو اکتوبر 1981  کو اس سرزمینِ پاک پر قدم رنجہ فرما یا تھا اور مردِ مومن مردِ حق، ضیاء الحق کی معیت میں افغان مہاجرین کے کیمپ…

March 8, 2016

عام طور پر لبرل ازم کے نکتہ نظر سے سرمایہ دارانہ نظریے پر مبنی ریاست کو نظریاتی ریاست نہیں سمجھا جاتا۔ صرف مذہب، قومیت (ہٹلر کا نازی جرمنی اور مسولینی کا اٹلی) یا کمیونزم کے نظریے پر قائم ریاست کو ہی نظریاتی ریاست قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم لبرل ازم کی اقدار پر قائم سرمایہ…

March 3, 2016

یہ محض اتفاق ہے لاعلمی ہے یا دانستگی کہ بعض اوقات ہم اپنے ملک کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے تاریخ سے رجوع کرتے وقت بری مثالوں کو اچھائی کی تصویر کشی کے لیے اور اچھی مثالوں کو برائی کی صورت گری کے لیے پیش کرتے ہیں؟ آزادی اظہار اور اختلافِ…

February 23, 2016

میری مادری زبان اردو ہے۔ لیکن یہ ایک ایسا اتفاق ہے جس پر میرا کوئی اختیار نہ تھا۔ اگر میں ایک سندھی ماں کے بطن سے پیدا ہوتا تو اتفاق کے طور پر میری مادری زبان سندھی ہوتی۔ اگر کسی پنجابی یا بلوچی یا پشتون ماں مجھے جنم دیتی تو اسی کی بولی یا زبان…

February 6, 2016

جس طرح ہم “امتِ مسلمہ” کے سراب میں مبتلا ہیں اسی طرح ہم “پاکستانی قومیت” کے سراب میں بھی مبتلا ہیں۔ جس طرح ہم اس مغالطے کا شکار ہیں کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک واحد امتِ مسلمہ ہیں اور ان کے مابین ریاستی حدود محض علامتی نوعیت کی ہیں۔ اسی طرح ہم اس مغالطے میں غلطاں و پیچاں ہیں کہ…