Stalin, Soviets And The Question Of Israel

Description

Click Here To Download And Read

سوویت یونین، اسٹالن اور اسرائیل کا معاملہ۔ اس مجموعے میں اسرائیل کے قیام کے حوالے سے سوویت یونین، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سفارتکاری کی دستاویزات، اقوام متحدہ میں سوویت سفیر کی تقریریں اور سوویت پریس میں اسرائیل اور مسئلہ یہود کے معاملے پر لکھے جانے والے مضامین شامل ہیں۔ یہ دستاویزات اسرائیل کے قیام کے حوالے سے سوویت یونین اور اسٹالن کے بارے میں پائے جانے والے ابہام، الزامات اور سامراجی، سرمایہ دار پروپیگنڈہ کو غلط ثابت کرتی ہیں اور دکھاتی ہیں کہ وقت و حالات کے تناظر میں سوویت یونین کی جانب سے اسرائیل کے قیام کی حمایت کا فیصلہ برطانیہ اور امریکی سامراج اور اس کے پٹھو عرب ممالک کے عزائم کے خلاف تھا جو اسرائیل کے قیام کی مخالفت اور عرب-اسرائیل جنگوں کے زریعے فلسطین کے وسائل، خصوصا تیل کے زخائر پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتے تھے۔ ساتھ ہی یہ دستاویزات یہ بھی دکھاتی ہیں کہ سوویت یونین کی جانب سے اسرائیل کے قیام کی حمایت کے فیصلے کو مسئلہ یہود کے حل کے طور پر پیش نہیں کیا گیا تھا اور سوویت پریس نے بالکل واضح انداز سے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسرائیل کا قیام مسئلہ یہود کا حل نہیں ہے۔ اس مسئلے کا حل صرف اسرائیل اور عالمی سطح پر سوشلزم کے قیام سے ہی ممکن ہے۔