قازقستان سوشلسٹ موومنٹ کی طرف سے ضروری تردید

قازقستان میں ہونے والی پیش رفت پر ایک مضمون حال ہی میں ایک یونانی ویب سائٹ پر شائع ہوا تھا، جس میں مصنف نے لکھا تھا کہ قازقستان سوشلسٹ موومنٹ”ٹراٹسکی ازم کے میدان میں کھڑی ہے۔” انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عینورکرمانوف کے عملے نے ایبرٹ فاؤنڈیشن کی مالی اعانت سے چلنے والی ایک ویب سائٹ کو ایک انٹرویو دیا تھا، جس نے یوکرین میں رجعتی بغاوت (نام نہاد میدان –’Maidan’) کی اور ان مختلف انتہائی دائیں بازو اور فسطائی قوتوں کی حمایت کی تھی جو نام نہاد انقلاب کو فروغ دے رہی ہیں۔

اس مضمون کے حوالے سے، ہمیں سچائی کی بحالی کے لیے قازقستان سوشلسٹ موومنٹ کی پولیٹیکل کونسل سے درج ذیل تردید کا متن موصول ہوا ہے اورہم اسے شائع کر رہے ہیں:

ویب سائٹ ، ‘دی پریس پروجیکٹ (thepressproject.gr)’ نے ایک مضمون “قازقستان اور وسطی ایشیا کی فتح” شائع کیا ہے جس پر صحافی ،پاناگوٹس پاپاڈو مانولاکس ، نے دستخط کیے ہیں۔ یہ مضمون ہمارے ملک میں اس سال جنوری میں رونما ہونے والے واقعات کی اورقازقستان سوشلسٹ موومنٹ کے رویے کی ، غلط تشریح کرتا ہے۔ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم ان ریلیوں اور ہڑتالوں کو سماجی دھماکہ اور عوامی کارروائی سمجھتے ہیں جنہوں نے قازقستان کے تمام شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور “رنگین انقلابات (Color Revolutions)” سے کسی بھی تعلق کو مسترد کرتے ہیں۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ قازقستان سوشلسٹ موومنٹ نے مبینہ طور پر (ٹراٹسکائی ) کمیٹی فار ورکرز انٹرنیشنل (CWI) میں حصہ لیا جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ ہماری تنظیم مئی 2011ء میں آزاد ٹریڈ یونینوں، رہن کی سماجی تحریک ” لوگوں کے سروں پر چھت چھوڑدو” کے اراکین، اوراس کے ساتھ ساتھ کمیونسٹ پارٹی اوردیگر گروہوں کے سابق اراکین کی پہل پر قائم کی گئی تھی۔ 2015ء میں، قازقستان سوشلسٹ موومنٹ نے سولڈ نیٹ (SolidNet) کی کمیونسٹ اور ورکرز پارٹیوں کی انٹرنیشنل میٹنگ میں شمولیت اختیار کی۔

پہلے سے موجود سوشلسٹ مزاحمتی گروپ، جو کمیٹی فار ورکرز انٹرنیشنل (CWI) کا حصہ تھا، 2014ء میں ختم ہو گیاتھااور اب قازقستان میں سی ۔ڈبیلو۔ آئی (CWI) ٹراٹسکائی انٹرنیشنل کی نمائندگی امانت (Amanat) کا لیڈر آندرے پریگور کر رہا ہے، جو ہمارے برعکس، موجودہ صدر اورقازقستان کی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

قازقستان سوشلسٹ موومنٹ نے کبھی اور کہیں یہ نہیں کہا کہ قازقستان میں ہونے والے واقعات “عرب بہار(Arab Spring)” سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہماری تنظیم نے ہمیشہ “میدان (Maidan)” اور 2 مئی 2014ء کو یوکرین میں اوڈیسا میں ہاؤس آف ٹریڈ یونینز میں نازیوں کی دہشت گردکارروائی کی مذمت کی ہے [i] اور مشکل حالات میں قازقستان میں یوکرین کے قونصل خانے کے قریب چوکیاں لگائی ہیں [ii]، یوکرین کی کمیونسٹ پارٹی پراور وہاں کمیونسٹ نظریے پر پابندی لگانے کی واضح اور فوری طور پر مذمت کی ہے [iii]۔

اس عرصے کے دوران، تنظیم کے نمائندوں نے بہت سے انٹرویو دیے، بائیں بازو کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور قازقستان کی صورتحال کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیے، تاکہ ہمارا مؤقف واضح ہو سکے۔ تاہم، قازقستان سوشلسٹ موومنٹ کے شریک چیئرمین، عینور کرمانوف نےاخبار’لیفٹ ایسٹ -LeftEast’ کو کوئی ایسا انٹرویو نہیں دیا جسے، گوٹس پاپاڈو مانولاکس کے مطابق، مبینہ طور پر فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے۔

لنک کے مطابق، اس سائٹ پرموجود مضمون [iv] جس کا عنوان ہے “رنگین انقلاب یا مزدوروں کی بغاوت؟ قازقستان میں احتجاج پر عینور کرمانوف کا انٹرویو” بائیں بازو کے ایک روسی میڈیا ادارے کے مضمون کی دوبارہ اشاعت ہے۔ درحقیقت، زیر بحث صحافی اس پوسٹ کا براہ راست لنک نہیں دینا چاہتا تھا، کیونکہ اس سے اس کے جھوٹ کی فوری طور پرتردید ہوجائے گی۔

اس وقت، بہت سی تنظیموں نے ہمارے مضامین، ویڈیوز، انٹرویوز کو دوبارہ شائع کیا ہے، جس میں پارٹی کے دفتری ذرائع سے ہمارے بیانات بھی شامل ہیں۔ ہمارے مواد کو مختلف رپورٹوں، بیانات اور اپیلوں میں فعال طور پر استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ اپنی کال [v] میں ہم نے تمام کمیونسٹ، مزدور اور بائیں بازو کی جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ یونینوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ کثیر القومی کارپوریشنز اور نظربائیف حکومت کے خلاف مزدوروں اور عوام کی حمایت میں بڑے پیمانے پرمہم شروع کریں اور اس کے ساتھ ساتھ کالعدم کمیونسٹ پارٹی آف قازقستان کی سرگرمیوں کو قانونی تحفظ دینے کا مطالبہ کریں۔

قازقستان سوشلسٹ موومنٹ آج سولڈ نیٹ کی کمیونسٹ اور ورکرز پارٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کر رہی ہے اور “انٹرنیشنل کمیونسٹ انسپکٹوریٹ” کے کام میں حصہ ڈال رہی ہے۔

جاری کردی: سیاسی کونسل، قازقستان سوشلسٹ موومنٹ

[i] http://socialismkz.info/?p=14224
[ii] http://socialismkz.info/? p = 13054
[iii] http://socialismkz.info/?p=15321
[iv] https://lefteast.org/a-color-revolution-or-a-working-class-uprising-an-interview-with-aynur-kurmanov-on-the-protests-in-kazakhstan/
[v] http://socialismkz.info/?p=26802
https://www.902.gr/eidisi/politiki/283830/anagkaia-diapseysi-apo-sosialistiko-kinima-kazakstan?fbclid=IwAR2vBgv0NP4_fvwBAmOKc8Aa36S5ccpgwHt-l3Os1xd63SBdycoewLrvsUE

Leave a Comment