March 13, 2023

سوویت یونین اوردیگر سوشلسٹ ملکوں میں کسان آبادی کا تعاون حاصل کرنے کے لیے اس طرزکی ترغیبات سے استفادہ کیا گیاتھا۔سوویت یونین کاشتکاروں کو بڑے پیمانے پرکھیتی باڑی اورجدید مشینی طورطریقے اختیارکرنے کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے زراعت میں ریاستی مہم جوئیوں(ریاستی کھیتوں) اورمشینوں اورٹریکٹروں وغیرہ کے مراکز قائم کیے گئے تھے۔کسانوں کو…

February 23, 2023

باب سوئم ذرائع پیداوار پر اشتراکی (سوشلسٹ) ملکیت ذرائع پیداوار پر اجتماعی ملکیت کے قیام کے لیے انقلابی مؤقف کو روبہ حقیقت کرنے کی شکلیں اور طور طریقے اس حقیقت کا صرف منہ زبانی اظہار ہی کافی نہیں کہ سرمایہ داری تاریخی طورپر ناکارہ ہوچکی ہےاورمعاشرے کی ارتقاء میں اس کی حیثیت ایک ایسے عبوری…

February 1, 2023

بیروزگاری میں اضافے کے نتیجے میں منڈی کی مانگ اورکم ہوتی ہےاور نتیجے کے طورپرکتنے ہی کارخانوں میں پیداوارکی مقدارمیں کٹوتی کی جاتی ہے۔نہ نئے کارخانے تعمیر کیے جاتے ہیں۔نہ نئی آسامیاں پیداہوتی ہیں اورجوپیداوارپہلے ہی تیار ہوچکی ہوتی ہےاسے ضائع کردیا جاتا ہے۔جبکہ بیروزگارلوگ اوران کے خاندان بھوک اورناقص غذائیت کا شکار ہوتے ہیں۔تاہم،بالآخراشیائے…

January 18, 2023

ذرائع پیداوار پرسرمایہ دارانہ نجی ملکیت کے خصوصی اوصاف سرمایہ دارانہ نجی ملکیت، نجی ملکیت پرغلبےکی آخری تاریخی صورت ہے۔چھوٹے پیمانے کی پیداوارکی جبری تباہی وبربادی سےسرمایہ داریت کے تاریخی ارتقاء کی شروعات ہوئی۔سرمایہ دارانہ نظام عوام الناس کو زمین اوردیگرذرائع پیداوارسے محروم کرکےاپنی ترقی کی جانب گامزن ہوا۔نتیجے کے طورپرسرمایہ داریت نےخوداپنی ذاتی محنت…

January 8, 2023

ملکیت کیا ہے؟ (نویں قسط) آلات محنت کے اس انفرادی اور اختصاصی وصف اوران پرقائم انفرادی محنت نے ہی ان آلات کے اکتساب کے طریقہ کار اورشکل میں تبدیلیاں لازم کردیں۔مشترکہ اکتساب سے انفرادی اکتساب کی طرف پیش قدمی ہوئی اورذرائع پیداوارپرنجی ملکیت قائم ہوئی۔پیداوارمیں تبدیلیوں کے باعث ایسا ہونا ناگزیر تھا۔اب جبکہ فرداپنے انفرادی…

December 25, 2022

ملکیت کی تاریخی نوعیت ملکیت مادی اقدارکو ہتھیانے کے ضمن میں پیدا ہونے والے رشتوں کا نام ہے۔ یہ رشتے انسانی تاریخ میں ہمیشہ تغیرات کا شکار رہے ہیں۔ ہر تاریخی دور میں ان کی تاریخی انفرادیت رہی ہے اور ارتقاء کے مختلف مراحل میں انہوں نے مختلف شکلیں اختیار کیں۔ ملکیت کی مختلف تاریخی…

December 14, 2022

باب دوئم ذرائع پیداوار کی ملکیت اور پیداواری رشتوں کے نظام میں اس کا مقام ملکیت مادی اقدار کے اکتساب میں ایک رشتے کی حیثیت رکھتی ہے۔ پیداواری (یا معاشی) رشتوں کے ہر مرحلے (پیداوار ،تبادلے، تقسیم اور اصراف) کے دوران مادی اقدار یعنی زرائع پیداوار اور ثمرات محنت کا اکتساب کیا جاتا ہے۔ ملکیت…

December 5, 2022

ملکیت کیا ہے؟ (چھٹی قسط) اصراف کی صورت گری میں پیداوار کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے اور اس معنی میں پیداوار اصراف کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ پیدا کردہ شے کے بغیر اصراف ناممکن ہے یعنی کسی شے کو اسی صورت میں صرف کیا جا سکتا…

November 25, 2022

ملکیت کیا ہے؟ (پانچویں قسط) محنت کی تقسیم اور تعاون کی وجہ سے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ پیداواری عمل کے دوران لوگوں کی محنت اور سرگرمی میں تبادلہ ہو۔ انفرادی کارخانوں کے اندر چونکہ مختلف اقسام کی سرگرمیاں باہم جڑی ہوئی ہوتی ہیں اس لئے محنت کے تبادلے کا یہ عمل پیداوار میں…

November 16, 2022

ملکیت کیا ہے؟ (چوتھی قسط) پیداوار کرنے والی قو ت کی حیثیت سے انسان کی تعمیری قوت بنیادی طورپراس کی اس صلاحیت میں مضمر ہے کہ وہ ان آلاتِ محنت اوراوزاروں کو تخلیق کرتا ہےجو اس کے اپنے ہاتھ کی توسیع ہیں اوراس کی قوت میں کئی گنا اضافہ کرنے کے علاوہ اصلاح اوربہتری کے…